لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا، کنسرٹ منسوخ
نیو یارک(شوبز ڈیسک)امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئیں۔ کینیڈین شہر مونٹریال میں لیڈی گاگا کے کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جسے گلوکارہ نے طبیعت خراب ہونے کے باعث منسوخ کردیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کے باعث وہ گانا گانے سے قاصر ہیں۔گلوکارہ نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان سے معذرت کی۔انہوں نے کہا کہ اپنے طے شدہ کنسرٹ سے صرف چند دن پہلے ہی انہیں اپنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث انہوں نے لائیو پرفارمنس کے بجائے آرام کرنے اور صحت یاب ہونے کا انتخاب کیا۔لیڈی گاگا نے یہ فیصلہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد کیا۔