معروف کامیڈین مستانہ کوبچھڑے 15برس بیت گئے
لاہور(شوبزڈیسک )مزاح کی دنیا کے بادشاہ معروف کامیڈین مستانہ کوبچھڑے 15برس بیت گئے ،وہ 11اپریل2011 کووفات پاگئے تھے۔
1954 کوگوجرانوالہ میں پیدا ہو نے والے مستانہ کا اصل نام مرتضیٰ حسن تھا ، انہوں نے 2 ہزار سے زائد کامیڈی ڈراموں میں کام کیا ، مستانہ لاہور کے تھیٹرڈراموں میں فحاشی کے باعث تھیٹرچھوڑکرگمنامی میں چلے گئے تھے اور بہاولپور میں سپورٹس کی دکان چلاتے تھے ،وہ ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلاتھے اور57 سال کی عمر میں 11اپریل2011 کو وفات پاگئے۔