بیٹے کے امتحان کے دوران شوٹنگ سے انکار کردیتی تھی:سنیتا مارشل

بیٹے کے امتحان کے دوران شوٹنگ سے انکار کردیتی تھی:سنیتا مارشل

ممبئی (این این آئی)اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ بیٹے کے امتحان کے دوران ڈراموں کی شوٹنگ سے انکار کردیتی تھی۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا کہ ہر بچہ مختلف ہوتا ہے مجھے بیٹی کو کبھی نہیں پڑھانا پڑھا، میں کہتی تھی کہ آپ کا ٹیسٹ ہے مجھے سنائیں تو وہ کہتی تھی کہ نہیں میں خود ہی تیاری کرلوں گی۔ لیکن بیٹے کو گریڈ 6 تک پڑھایا ہے اور جب اس کے پیپرز ہوتے تھے تو میں پہلے ہی بتادیتی تھی کہ اب میں شوٹنگ کے لیے کوئی تاریخ نہیں دے سکتی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں