عامر خان بایوپک کیساتھ بڑے پردے پر واپسی کیلئے تیار
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عامر خان، جو 2022 میں لال سنگھ چڈھا اور 2025 میں ستارے زمین پر کے بعد بڑے پردے پر کم نظر آئے ، اب ایک نئی بایوپک کے ساتھ واپسی کرنے جا رہے ہیں۔
بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق عامر خان نے ‘بھارت پی’ کے بانی شنیئر گروور کی زندگی پر مبنی فلم کے لیے ہاں کر دی ہے ۔ یہ فلم اس وقت پری پروڈکشن مرحلے میں ہے اور اس کی ہدایت کاری و پروڈکشن راہول موڈی کریں گے جو ‘پیار کا پنچنامہ’، ‘سونو کے ٹیٹو کی سویٹی’ اور ‘تو جھوٹی میں مکار’ جیسی کامیاب فلموں کے مصنف رہ چکے ہیں۔ عامر خان نے اس کہانی کو پڑھا اور بے حد پسند کیا۔خود شنیئر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس فلم کے بننے کی تصدیق کی تھی۔