شکریہ، ہالی ووڈ گلوکارہ ریحانہ کے دیسی انداز کے چرچے
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کی عالمی پاپ آئیکن ریحانہ نے محض ایک لفظ بول کر کروڑوں کے دل جیت لیے۔
اپنے بیوٹی برانڈ ‘فینٹی بیوٹی’ کی لانچنگ کیلئے بھارت پہنچنے والی گلوکارہ نے وہاں موجود میڈیا اور مداحوں سے معصومانہ انداز میں سوال کیا، تھیک یو کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟جیسے ہی انہیں لفظ ‘شکریہ’ بتایا گیا، وہ مسکراتے ہوئے دوبارہ سامنے آئیں اور پُرجوش انداز میں ‘شکریہ!’ کہہ کر محفل لوٹ لی۔