عالیہ بھٹ کو ایئرپورٹ پر جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، گارڈ کا انکشاف
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو اپنی فلم ‘سٹوڈنٹ آف دی ایئر’ کی ریلیز کے بعد ایئرپورٹ پر غیر متوقع اور پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ انکشاف ان کے سابق باڈی گارڈ ذیشان قریشی نے ایک حالیہ گفتگو میں کیا ہے ۔ذیشان کے مطابق عالیہ کو ایئرپورٹ سٹاف اور کسٹمز اہلکاروں نے انہیں پہچان لیا اور تصاویر کیلئے جمع ہونا شروع ہو گئے جلد ہی ہجوم بڑھتا گیا اور صورتحال بے قابو ہونے لگی، ‘لوگ بہت قریب آ گئے اور عالیہ بیچ میں دب گئیں، کچھ افراد نے ان کے کندھوں اور گردن کے قریب ہاتھ رکھنے کی بھی کوشش کی، جس سے اداکارہ واضح طور پر خوفزدہ ہو گئیں۔