عامر خان کا بیٹا ہونا ایسا سایہ جس سے نکلنا ناممکن:جنید خان
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے کہا ہے کہ عامر خان کا بیٹا ہونے کا سایہ ایسا ہے جس سے باہر نکلنا ممکن نہیں ہے ۔
والد کے مقام تک پہنچنے میں پوری زندگی لگے گی۔ جنید نے حال ہی میں اپنی فلم ‘ایک دن’ کی شریک اداکارہ سائی پلوی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ‘عامر خان کا بیٹا ہونے کا سایہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ یہ نہ مثبت ہے نہ منفی۔ والد 35 سال سے سٹار ہیں، میں اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ مجھے وہاں تک پہنچنے میں پوری زندگی لگے گی۔