گلوکارہ بونی ٹائلر ایمرجنسی سرجری کے بعد مصنوعی بے ہوشی میں منتقل
لزبن (سپورٹس ڈیسک)مشہور ویلش گلوکارہ بونی ٹائلر کو پرتگال میں ایمرجنسی سرجری کے بعد ڈاکٹروں نے مصنوعی بے ہوشی میں منتقل کر دیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 74 سالہ گلوکارہ کو جنوبی پرتگال کے شہر فارو کے ایک ہسپتال میں آنتوں کے ایمرجنسی آپریشن کے بعد داخل کیا گیا، جہاں ان کی حالت بہتر بنانے کیلئے انہیں وقتی طور پر طبی طور پر بے ہوش کیا گیا۔گلوکارہ کے ترجمان نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت میں گلوکارہ اور ان کے اہل خانہ کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔