غزہ پر اسرائیلی حملوں کی دستاویزی فلم نے بافٹا ایوارڈ جیت لیا
لندن (آئی این پی)غزہ میں اسرائیلی حملوں ،فلسطینی طبی عملے کی شہادت پر مبنی دستاویزی فلم غزہ: ڈاکٹرز انڈر اٹیک نے بافٹا ایوارڈ جیت لیا۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے فلم سازوں نے بی بی سی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ ادارے نے فلم کی فنڈنگ کے باوجود اسے نشر کرنے سے انکار کر کے سنسر شپ کی۔فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بین دی پیئر نے تقریب کے دوران کہا کہ بی بی سی نے ہماری فلم چھوڑ دی، کیا اب وہ ہمیں بافٹا سکریننگ سے بھی نکال دے گا؟فلم سازوں نے غزہ میں موجود صحافیوں کی بہادری کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔