15برس کی عمر میں پھوپھی کی خواہش پر میری شادی کی گئی:موشومی

15برس کی عمر میں پھوپھی کی خواہش پر میری شادی کی گئی:موشومی

ممبئی(شوبز ڈیسک)سینئر بھارتی اداکارہ موشومی چٹرجی کا کہنا ہے کہ ان کی شادی صرف 15 برس کی عمر میں قریب المرگ پھوپھی کی خواہش پوری کرنے کے لیے کی گئی۔

موشومی چٹرجی کا کہنا تھا کہ اس کے پیچھے ایک کہانی تھی پہلی فلم کے بعد میری منگنی ہوئی۔ اس وقت ہر کوئی مجھے اپنی بہو بنانا چاہتا تھا، ہر کوئی چاہتا تھا کہ میں اس کی بیوی بنوں۔ ایسے میں قریب المرگ پھوپھی نے سسر سے درخواست کی کہ اس کی شادی ان کی زندگی میں کردی جائے ، جس پر یہ رشتہ طے ہوا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں