کیٹی پیری فیفا ورلڈ کپ افتتاحی تقریب میں پرفارم کرینگی
نیوریارک(این این آئی)امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری نے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پاپ گلوکارہ حال ہی میں اپنالائف ٹائمز ٹورمکمل کرنے کے بعد اب ورلڈ کپ سٹیج سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔امریکی گلوکارہ 12 جون کو امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر انگل ووڈ میں سوفائی سٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کی ہیڈ لائن پرفارمر ہوں گی، جہاں امریکا اور پیراگوئے کے درمیان میچ ہوگا۔