شکیرا کی آواز میں فیفا ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ ریلیز
لندن(آئی این پی)فیفا ورلڈکپ 2026 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا۔فیفا کی جانب سے جاری کردہ اس نئے گانے میں امریکی گلوکارہ شکیرا نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ نائجیریا کے مشہور گلوکار برنا بوائے بھی اس گانے میں ان کے ساتھ شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ کا یہ آفیشل گانا ڈائی ڈائی واکا واکا کی طرز پر تیار کیا گیا ہے جسے فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ کے مقبول ترین ترانوں سے متاثر قرار دیا جا رہا ہے ۔فیفا حکام کا کہنا ہے کہ گانے کی مکمل آفیشل ویڈیو آئندہ مرحلے میں جاری کی جائے گی۔