راکھی حقیقت میں ویسی نہیں ہیں جیسی میڈیا دکھاتا ہے :دودی خان
لاہور (آئی این پی)اداکار دودی خان نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے موصول ہونے والی شادی کی پیشکش سے متعلق پہلی بار کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔
دودی خان حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ راکھی ساونت حقیقت میں ویسی شخصیت نہیں ہیں جیسی وہ میڈیا پر دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راکھی بہت پیاری، معصوم، ایماندار اور محبت کرنے والی انسان ہیں۔ وہ میری بہت اچھی دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی،ہمارا تعلق بہت قریبی ہے ۔ یقیناً میں ہر بات میڈیا پر شیئر نہیں کر سکتا۔