شان شاہد کی فلم‘‘ سائیکو ’’ آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

شان شاہد کی فلم‘‘ سائیکو ’’ آج  سینما گھروں کی زینت بنے گی

کراچی(این این آئی)شان شاہد کی فلم‘‘ سائیکو ’’ آج سینما گھروں کی زینت بنے گی، کراچی میں سپر سٹار شان شاہد کی نئی فلم سائیکو کی شاندار تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی جہاں فلم کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔

تقریب میں سونیا حسین، میرا، شبیر جان سمیت شوبز شخصیات نے شرکت کی اور محفل کو چار چاند لگا دئیے ۔فلم سائیکو ایک تھرل اور ایکشن سے بھرپور کہانی ہے جو اہم سماجی اور نفسیاتی مسائل کو اجاگر کرتی ہے ، ٹریلر نے حاضرین کی بھرپور توجہ حاصل کی اور شائقین نے اسے بیحد پسند کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں