نادیہ خان کی ٹیلی فلم میں اوور ایکٹنگ پر تنقید
کراچی(این این آئی)میزبان و اداکارہ نادیہ خان عید سپیشل ٹیلی فلم میں اوور ایکٹنگ کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں۔
ٹیلی فلمزہرہ جبین کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کہانی زہرہ جبین نامی ایک بوڑھی غیر شادی شدہ خاتون کے گرد گھومتی ہے جس کے گھر والے اس کی شادی کروانے کے لیے اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں۔نادیہ خان زہرہ جبین کے کردار میں مداحوں کا کچھ زیادہ متاثر نہیں کر سکی ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ نادیہ خان ٹیلی فلم میں اوور ایکٹنگ کی ہے۔