اجیت کمار کی والدہ 89برس کی عمر میں چل بسیں
ممبئی (شوبزڈیسک )تامل فلموں کے اداکار اجیت کمار کی والدہ موہنی مانی 89 برس کی عمر میں چل بسیں۔
55 سالہ اداکار کی والدہ کافی عرصہ سے عمر رسیدگی سے جڑے صحت کے مسائل کا شکار تھیں، انہوں نے چنئی کے نجی ہسپتال میں دم توڑا۔اداکار اجیت کمار اپنی والدہ کی موت کے وقت دبئی میں موجود تھے تاہم خبر ملتے ہی وہ فوری طور پر چنئی لوٹ آئے ۔اجیت کے بھائی انیل کمار نے ایک جذباتی بیان میں والدہ کی کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔