بہن کی ویڈیو کال پر عاطف اسلم کو دیکھ کر مداح دنگ رہ گئی

بہن کی ویڈیو کال پر عاطف اسلم  کو دیکھ کر مداح دنگ رہ گئی

کراچی (این این آئی)عاطف اسلم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے ایک خاتون سے ملاقات ہوئی جو ویڈیو کال پر اپنی بہن کے ساتھ بات کر رہی تھیں۔

خاتون نے گلوکار کو ویڈیو کال پر موجود اپنی بہن سے بات کرنے کو کہا ،انہوں نے ویڈیو کال پر اپنی بہن کے ساتھ اچانک گلوکار کو دیکھا تو یقین ہی نہیں کر پا رہی تھیں ۔گلوکار نے مداح کی بے یقینی کو دیکھ کر ہنستے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جس سے آپ کی بات ہو رہی ہے ، یہ اصلی عاطف اسلم نہیں ہے بلکہ اس کا اے آئی ورژن ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں