فلم جب وی میٹ ہاتھ سے نکل جانے پر دل ٹوٹ گیا تھا:بوبی دیول
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار بوبی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ فلم جب وی میٹ سے مجھے الگ کر دیا گیا تھا، ہاتھ سے فلم نکل جانے پر شدید دل برداشتہ ہوگیا تھا۔
ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ فلم حاصل کرنے کیلئے بہت کوشش کی لیکن اس وقت فلمی مارکیٹ میں میری پوزیشن مضبوط نہ ہونے کے باعث مجھے مطلوبہ حمایت نہیں مل سکی، بعد ازاں وہی پروڈیوسر اور اداکارہ جنہیں میں اس منصوبے کے لیے قائل کر رہا تھا فلم کا حصہ بن گئے جبکہ مجھے اس فلم سے باہر کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس صورتِ حال نے مجھے بہت تکلیف پہنچائی۔