آریان کی گرفتاری نے تکلیف دہ یادیں تازہ کر دی تھیں:ریا چکرورتی

آریان کی گرفتاری نے تکلیف دہ یادیں تازہ کر دی تھیں:ریا چکرورتی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اور وی جے ریا چکرورتی نے کہا کہ آریان خان کی گرفتاری نے ان کے چھوٹے بھائی کی گرفتاری کی تکلیف دہ یادیں تازہ کر دی تھیں، وہ وقت بہت مشکل تھا۔

یاد رہے کہ 33 سالہ ریا چکرورتی نے گزشتہ چند برسوں میں ایک بڑے کیس کے بعد کم بیک کیا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی پراسرار موت کے کیس کے حوالے سے شدید عوامی تنقید اور میڈیا ٹرائل کا سامنا کرنے کے باوجود آہستہ آہستہ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کو دوبارہ سنبھالا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں