فیصل قریشی کی نئی ویڈیو دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا
کراچی (آئی این پی)اداکار اور میزبان فیصل قریشی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک حالیہ ویڈیو نے ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو گہری تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ، انہیں حال ہی میں اداکار اعجاز اسلم کے ہمراہ کینیڈا روانہ ہونا تھا، تاہم عین وقت پر فیصل قریشی نے کینیڈا جانے سے معذرت کردی۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں فیصل نے جذباتی انداز میں مداحوں کو بتایا کہ گھر سے متعلق ایک اہم ذمہ داری کی وجہ سے انہیں یہ منصوبہ منسوخ کرنا پڑا، صارفین کا کہنا تھا کہ اداکار خاصے پریشان دکھائی دے رہے تھے جیسے کسی ذہنی دبا ؤکا سامنا کر رہے ہیں۔