اداکار حماد شعیب کی والدہ انتقال کر گئیں

اداکار حماد شعیب کی  والدہ انتقال کر گئیں

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار اور ماڈل حماد شعیب نے اپنی والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ، جس کے بعد شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔

حماد شعیب نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ وہ ان کے لیے محض والدہ نہیں بلکہ ان کی پوری دنیا اور سب سے بڑا سہارا تھیں، اور ان کا اچانک دنیا سے رخصت ہونا خاندان کے لیے شدید صدمے کا باعث بنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں