’’کرش 4 ‘‘کیلئے 500 کروڑ بجٹ کی باتیں بے بنیاد:راکیش روشن
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کی سپر ہیرو فرنچائز ‘کرش’ کی چوتھی فلم کے بجٹ سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر فلم ساز راکیش روشن نے وضاحت دیتے ہوئے تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔
یہ دعویٰ سراسر غلط ہے کہ رتیک روشن نے عالمی معیار کے ویژول ایفیکٹس اور ایکشن کے لیے 500 کروڑ روپے کے بجٹ کا مطالبہ کیا ہے اور اس معاملے پر پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کوئی تنازع ہے ۔ منصوبہ مکمل خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے اور یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔