شادی کے بعد بیٹوں کو الگ کرنے پر سہیل سمیر کوتشویش
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار سہیل سمیر نے کہا ہے کہ بعض والدین اپنی بیٹیوں کی ایسی تربیت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ شادی کے بعد شوہر کو اس کے والدین سے الگ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل سمیر نے کہا کہ بعض والدین اپنی بیٹیوں کو اس سوچ کے ساتھ رخصت کرتے ہیں کہ وہ اپنے شوہر کو مشترکہ خاندان سے الگ کر لیں تاکہ انہیں ساس کے دبا کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اداکار نے لڑکیوں کی قربانیوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ایک لڑکی اپنے والدین، گھر اور مانوس ماحول کو چھوڑ کر ایک نئے خاندان میں جاتی ہے ، جو ایک بہت بڑی قربانی ہے ، اسی لیے شوہروں کو چاہیے کہ وہ اپنی بیویوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں عزت، محبت اور احترام دیں۔