کنگنا رناوت کی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ تنازع کی خبروں کی تردید
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ جاری تنازع کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے درمیان کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔
اپنی نئی فلم کی تشہیری مہم کے دوران ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے دلجیت دوسانجھ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان صرف ایک مخصوص معاملے پر اختلافِ رائے تھا، تاہم وہ ان کے خلاف کوئی ذاتی رنجش نہیں رکھتیں۔کنگنا نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے مخالف نہیں ہیں، ایک واقعے کے بارے میں ہماری آرا مختلف تھیں۔