غدر کی ریلیز کے بعد مجھے پاکستان سے بہت محبت ملی:امیشا پٹیل
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ انہیں فلم غدر کی ریلیز کے بعد پاکستان سے بہت محبت ملی تھی۔
ایک انٹرویو میں امیشا پٹیل نے کہا کہ پاکستانی خواتین میرا فون نمبر تلاش کر کے مجھے کال کرتی تھیں اور بعض مداح جذباتی ہو کر گفتگو کرتے ہوئے روتی بھی تھیں۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں بہت سے لوگوں نے میرے فلمی کردار سکینہ سے متاثر ہو کر اپنی بیٹیوں کا نام بھی سکینہ رکھا۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے کہا کہ پاکستان میں ان کی شہرت اتنی نہیں جتنی وہ بیان کر رہی ہیں۔