عامر خان کا گوری کیساتھ سادگی سے شادی کرنیکا اعلان
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان نے اپنی تیسری شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ انتہائی سادہ انداز میں شادی کریں گے ۔
61 سالہ اداکارنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کی تفصیلات شیئر کیں۔عامر خان کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب گھر پر منعقد ہوگی اور اس میں صرف دونوں خاندانوں کے افراد اور چند قریبی دوست شریک ہوں گے ۔ اداکار نے یہ بھی تصدیق کی کہ ہماری شادی 5 جولائی کو ہوگی، شادی کی خبریں درست ہیں۔