برے وقت کو نظرانداز کرکے آگے بڑھ جاتا ہوں :اکشے کمار
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سٹار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ کے بہت دور آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کو ایک ا نٹرویو میں کہا ایک چیز مشترک ہے ، جب آپ زندگی میں کامیاب ہو رہے ہوں تو ہر طرف سے داد و تحسین ملتی ہے لیکن اگر کبھی کوئی معاملہ خراب ہوجائے تو تصور سے زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اکشے کا کہنا تھا کہ میں برے وقت کو نظرانداز کرکے بہت تیزی سے آگے بڑھ جاتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے جو چیز مستقل جدوجہد کیلئے آمادہ رکھتی ہے وہ میری قوت ارادی ہے ۔