صابری سسٹرز کی تصویر ٹائم سکوائر پر آویزاں

صابری سسٹرز کی تصویر  ٹائم سکوائر پر آویزاں

نیویارک (آئی این پی) پاکستانی موسیقی کی جوڑی صابری سسٹرز کو نیویارک کے مشہور ٹائمز سکوائر میں سپاٹی فائے کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر نمایاں کیا گیا ہے ۔۔

یہ اعزاز سپاٹی فائے کے ایکول پروگرام کے تحت دیا گیا ہے ، جس کا مقصد دنیا بھر کی خواتین فنکاروں کو فروغ دینا اور انہیں عالمی سطح پر شناخت فراہم کرنا ہے  ۔2 بہنوں انعمتہ صابری اور سمن صابری پر مشتمل اس جوڑی کی تصویر بل بورڈ پر آویزاں کی گئی، دونوں بہنیں ان پاکستانی خواتین فنکاروں میں شامل ہیں جنہیں حالیہ برسوں میں اس پروگرام کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں