سلمان خان کی ممبئی کی سڑک پر سائیکل چلاتے تصاویر وائرل

سلمان خان کی ممبئی کی سڑک پر سائیکل چلاتے تصاویر وائرل

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈاداکار سلمان خان کی ممبئی کی مصروف سڑک پر سائیکل چلاتے تصاویر وائرل ہوگئیں۔

وائرل تصاویر میں اداکار کو سیاہ رنگ کی ہوڈی کے ساتھ سرمئی رنگ کے شارٹس، سر پر ٹوپی اور پیروں میں جوگرز پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔جب وہ شہر کی مصروف سڑکوں سے گزر رہے تھے تو اداکار کی سکیورٹی ٹیم بھی ان کے ساتھ ہی موجود تھی۔ 60سال کی عمر میں ممبئی کی مصروف سڑکوں پر انہیں پر سکون اور پر اعتماد انداز میں سائیکل چلاتے دیکھ کر ان کی فٹنس کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں