توثیق حیدر اور فرح سعدیہ کی شادی کی تصاویر ،فنکاروں نے تردید کر دی
لاہور(شوبز ڈیسک)ٹی وی میزبان، اداکار توثیق حیدر اور سینئر اداکارہ و میزبان فرح سعدیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی مبینہ شادی کی جعلی تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کر دی ہے ۔
حال ہی میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی چند تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جن میں دونوں فنکاروں کو دلہا دلہن کے روپ میں دکھایا گیا تھا۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے انہیں حقیقی سمجھتے ہوئے دونوں کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔