عالیہ بھٹ نے پرفیکشن کو بورنگ قرار دیدیا
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ پرفیکشن انتہائی بورنگ ہوتی ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے قبولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیں صرف خوبیوں کو ہی نہیں بلکہ اپنی خامیوں کو بھی اسی طرح قبول کرنا چاہئے کیوں کہ یہی خوبیاں اور خامیاں مل کر ہمیں وہ بناتی ہیں جو ہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں میں محسوس کیا ہے کہ پرفیکشن ایک بورنگ چیز ہے ، کیوں کہ یہ آپ کی خامیاں اور آپ کی غلطیاں ہوتی ہیں جو آپ کو آپ بناتی ہیں۔