اداکاری کے آغاز میں 47سے زیادہ ٹیک د ئیے تھے :حارث وحید
کراچی (آئی این پی)اداکار حارث وحید نے اپنے اداکاری کے ابتدائی دنوں کا واقعہ سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ پہلی بار اداکاری کرتے ہوئے مجھے 47 سے بھی زیادہ ٹیک دینے پڑے تھے ۔
ایک پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے حارث وحید نے بتایا کہ تھیٹر سے ٹیلی ویژن پر منتقل ہونا میرے لیے آسان نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ میرا پہلا سین تھا بار بار ٹیک دینے پر ہدایت کار غصے میں آ گئے اور کہا کہ ان کا سامان پیک کرو اور انہیں گھر بھیج دو، اگلی شوٹنگ تک میں نے خود کو سنبھال لیا اور پھر آہستہ آہستہ ٹی وی اداکاری کی رفتار اور انداز سے ہم آہنگ ہو گیا۔