بالی ووڈ بائیکاٹ کے دوران اکشے کمار نے سہارا دیا:وویک

بالی ووڈ بائیکاٹ کے دوران اکشے کمار نے سہارا دیا:وویک

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے مشکل ترین دور میں اکشے کمار نے میرا بھرپور ساتھ دیا اور مجھے فلم انڈسٹری میں تنہا ہونے سے بچایا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں وویک اوبرائے نے بتایا کہ سلمان خان کے ساتھ عوامی تنازع کے باعث میرا کیریئر شدید متاثر ہوا تھا اسی دوران اکشے کمار نے مجھ سے رابطہ کیا۔ اکشے کمار نے مجھے کہا کہ میں شاید تمھارے تمام مسائل حل نہ کر سکوں، لیکن تمھاری مثبت سوچ بحال کرنے میں ضرور مدد کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اکشے کمار نے مجھے بلا جھجھک ان منصوبوں پر کام کرنے کی ترغیب دی، جس سے مجھے دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہونے اور فلم انڈسٹری میں تنہائی سے بچنے میں مدد ملی۔ مشکل وقت میں ان کی یہ مدد میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں