زینڈایا کے 3000سال پرانے ایرانی سونے کے جھمکوں پر تنازع

زینڈایا کے 3000سال پرانے ایرانی سونے کے جھمکوں پر تنازع

نیو یارک (این این آئی)ہالی ووڈ اداکارہ زینڈایا نے فلم کی تشہیری تقریب کے دوران 3ہزار سال پرانے ایرانی سونے کے نایاب جھمکے پہن کر سب کی توجہ حاصل کر لی تاہم اس انتخاب پر سوشل میڈیا پر اختلافی ردِعمل سامنے آیا ہے ۔

زینڈایا نے ایرانی زیویا خزانے سے منسوب سونے کی قدیم تختیوں پر مشتمل جھمکے پہنے ۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے زینڈایا کے اس انتخاب کو تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کی کوشش قرار دیا جبکہ ناقدین نے سوال اٹھایا کہ کسی دوسرے ملک کے ثقافتی ورثے کو فیشن کے طور پر استعمال کرنا اخلاقی طور پر درست ہے یا نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...