نعیمہ بٹ کے رویے کی وجہ سے کام دینے سے معذرت کی :سنگیتا

 نعیمہ بٹ کے رویے کی وجہ سے کام دینے سے معذرت کی :سنگیتا

لاہور (شوبزڈیسک ) فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ اور معروف ہدایت کارہ سنگیتا نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ نعیمہ بٹ کے مشوروں اور رویے کی وجہ سے اسے کام دینے سے معذرت کرلی۔

 ایک انٹرویو میں سنگیتا نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ابتدا میں میں نے نعیمہ بٹ کو کاسٹ کیا تھا، لیکن میں ایسی ہدایت کارہ ہوں جو اداکاراؤں کے غیر ضروری نخرے برداشت نہیں کرتی۔ نعیمہ نے اپنی پسند کے ہیروز کو کاسٹ کرنے سے متعلق مشورے دینا شروع کر دیئے ، جسے میں نے قبول نہیں کیا۔ بعدازاں میں نے ان سے معذرت کی، اپنی پیشگی رقم واپس مانگی اور انہوں نے وہ رقم واپس کر دی۔ مجھے اس شعبے میں کام کرتے ہوئے 50 برس ہو چکے ہیں ایسے میں مجھے مشورے کیسے دے سکتی ہیں؟ ہاں، وہ ڈراموں میں کام کر رہی ہیں، جو ان کے لیے اچھی بات ہے ، لیکن یہ ان کے لیے ایک بہترین موقع اور مضبوط کردار تھا، جو میں نے ان کے رویے کی وجہ سے واپس لے لیا۔ ہمارے دور میں بطور اداکار ہم نے کبھی سیٹ پر نخرے یا ایسا رویہ نہیں دکھایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...