فلم انڈسٹری میں سیکنڈ لائن تیار نہ ہونے سے بڑا خلا پیدا ہو گیا:غلام محی الدین
لاہور( شوبزڈیسک ) سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی زبوں حالی کی کئی وجوہات ہیں،اگر اسے دوبارہ عروج پر لانا ہے تو نئی نسل کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے سکرپٹ اور موسیقی ترتیب دینا ہوگی۔
فلم انڈسٹری میں سیکنڈ لائن تیار نہ ہونے کے باعث ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے فلم انڈسٹری کے لیے یہ ایک بڑا المیہ ہے کہ اس کے عروج کے بعد 15 سے 20 برسوں کے دوران متعدد نامور پروڈیوسرز، ہدایتکار، رائٹرز ،شاعر اور کوریوگرافر اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments