والد کی موت کا منصوبہ بنانے میں مدد کی، رام کپور کا انکشاف
ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکار رام کپور نے ریئلٹی شو لاک اپ: سچ یا سزا میں اپنی زندگی کا ایک ایسا دکھ بھرا راز بتایا ہے جس نے وہاں موجود تمام شرکا اور ناظرین کو جذباتی کر دیا۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ جب ان کے والد انیل کپور کو دوبارہ کینسر ہوا تو انہوں نے مزید علاج کروانے سے انکار کر دیا اور اپنے اخری وقت کی منصوبہ بندی میں بیٹے کی مدد مانگی۔اس دردناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے رام کپور نے کہا کہ میں نے اپنے والد کی ان کے اخری وقت کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments