امریکی اداکار جیرڈ لیٹو پر 4خواتین کا جنسی زیادتی کا الزام
نیویارک(این این آئی)امریکی اداکار و گلوکار جیرڈ لیٹو پر 4خواتین نے جنسی زیادتی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
بی بی سی کی دستاویزی فلم جیرڈ لیٹو:ہالی ووڈز ڈارک سیکریٹ میں 10میں سے 4 خواتین نے اداکار پر جنسی زیادتی اور ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ واقعات 2002 سے 2016 کے درمیان ہوئے ۔ فلم کے ریلیز ہونے کے بعد جیرڈ لیٹو نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی کسی کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں کی، یہ دعوے بالکل جھوٹے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments