پیدا ہونے کے بعد دوسری فیملی کو دے دی گئی تھی:رانی مکھرجی کا انکشاف
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے وقت وہ غلطی سے ہسپتال میں ایک پنجابی فیملی کے پاس چلی گئی تھیں جبکہ اس فیملی کی بچی ان کی والدہ کو دے دی گئی تھی۔
رانی مکھرجی نے بتایا کہ پیدائش کے بعد جب نرسیں بچوں کو معمول کے چیک اپ کیلئے لے جاتی تھیں تو ان کی شناخت کیلئے ٹیگز لگائے جاتے تھے اور اسی دوران وہ غلطی سے ایک پنجابی خاندان کے کمرے میں پہنچ گئی تھیں لیکن والدہ نے فوری کہا کہ یہ میری بچی نہیں ہے اورپھرمجھے تلاش کرکے واپس کیاگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments