شدید کمر کے درد نے ماڈلنگ سے دور ہونے پر مجبور کیا:عبداﷲ اعجاز
کراچی (آئی این پی)اداکار عبداللہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ شدید کمر کے درد نے انہیں ماڈلنگ سے دور ہونے پر مجبور کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ تکلیف اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ وہ ٹھیک طرح بیٹھ بھی نہیں سکتے تھے اور کھانا بھی لیٹ کر کھانا پڑتا تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران اپنی تکلیف دہ صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، میں اب اشتہارات کی ڈائریکشن دے رہا ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے عرق النسا ہو گیا تھا۔ یہ مسئلہ کوئی ڈیڑھ سال پہلے شروع ہوا تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments