امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کا 36برس کی عمر میں انتقال
نیویارک (شوبز ڈیسک )امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں تاہم انکی موت کیوجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔
ہیڈن پنیٹیئر کے والد سکیپ پنیٹیئر نے ایک بیان میں کہا کہ ہیڈن ایک غیر معمولی شخصیت تھیں جو اپنے چاہنے والوں اور انہیں سکرین پر دیکھنے والے لاکھوں افراد کیلئے بے پناہ محبت اور خوشی کا باعث بنیں اورکم عرصے میں بڑا نام کمایا۔ اداکارہ کے چھوٹے بھائی اور اداکار جانسن پنیٹیئر بھی فروری 2023 میں 28 برس کی عمر میں دل سے متعلق طبی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments