بیوہ کے لاکھوں روپے ہتھیانے کا الزام، ساحر لودھی پر مقدمہ
لاہور(شوبز ڈیسک)ٹی وی میزبان اور اداکار ساحر لودھی اور ان کے ساتھی فیصل ضیاء کے خلاف ایک بیوہ خاتون سے مبینہ طور پر 40 لاکھ روپے کی رقم ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
مقدمہ لانڈھی مجید کالونی کی نغمہ وکیل کی درخواست پر تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج کیا گیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ فیصل لشکر والا کے ذریعے ان کی ملاقات ساحر گوہر لودھی سے ہوئی، جنہیں انہوں نے سرمایہ کاری کے مقصد سے 40 لاکھ روپے دئیے تھے ۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ ساحر کی جانب سے دئیے گئے تمام چیکس باؤنس ہوگئے ۔ ساحر لودھی سے دوبارہ رابطے کے بعد ان کے دوست فیصل ضیاء نے 20 لاکھ روپے کا چیک دیا، تاہم وہ بھی بینک سے کلیئر نہ ہوسکا۔ عدالتی حکم کے بعد پولیس نے ساحر لودھی اور فیصل ضیاء کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments