تہوار کی اصل روح لباس میں نہیں اقدار میں ہوتی ہے :کریتی سینن
ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن جنہیں رکشا بندھن کے اشتہار میں لباس کے انتخاب پر تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
اب انہوں نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تہوار کی اصل روح لباس میں نہیں بلکہ ان جذبات اور اقدار میں ہوتی ہے جو انسان اپنی روایات سے وابستہ رکھتا ہے ۔انہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ہم خواتین کو یہ بتانا کب بند کریں گے کہ انہیں کیا پہننا چاہیے ؟ ،وقت کے ساتھ روایتی فیشن میں بہت تبدیلی آئی ہے لیکن پھر بھی کسی عورت کی اپنی ثقافت سے وابستگی اور عزت کو صرف اس کے لباس سے ناپا جاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments