ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کا اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام
لاہور(شوبزڈیسک )ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور مارول اسٹار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے اپنی اہلیہ سوزن ڈاؤنی کے ساتھ شادی کی 21ویں سالگرہ مناتے ہوئے ان کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا۔
رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور زندگی میں اہلیہ کے کردار کو سراہا،اداکار نے پوسٹ کے ساتھ دو تصاویر بھی شیئر کیں جن میں سے ایک میں بادشاہ اور ملکہ کے تاش کے پتوں کے ساتھ ان کی پالتو بلی مونٹی دکھائی دی جبکہ دوسری تصویر میں جوڑے کو ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments