زنجیریں میں اہم منظر نشر نہ ہونے پر اداکار عثمان جاوید نالاں
لاہور(شوبزڈیسک )نوجوان پاکستانی اداکار عثمان جاوید نے ڈرامہ زنجیریں میں اپنے کردار تورسم خان کی ناقص تدوین پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔
ڈرامے میں تورسم خان کی جانب سے زفران خان کو قتل کرنا ایک اہم اور فیصلہ کن منظر تھا۔ اس واقعے کے بعد تورسم خان کے جذباتی طور پر ٹوٹ جانے کا منظر بھی فلمایا گیا تھا، تاہم ڈرامے کی حتمی تدوین میں یہ اہم حصہ شامل نہیں کیا گیا۔عثمان جاوید نے بعد ازاں حذف کیے گئے اس منظر کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اورکہاکہ تورسم خان ایک المیہ کردار ہے اور مذکورہ منظر اس کے کردار کی جذباتی کیفیت اور کہانی کو سمجھنے کے لیے انتہائی اہم تھا۔اداکار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناقص تدوین کے باعث نہ صرف یہ اہم منظر ضائع ہوگیا بلکہ اس کے نتیجے میں ان کے کردار کی پوری کہانی اور اس کا جذباتی اثر بھی متاثر ہوا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اگر یہ منظر ڈرامے میں شامل کیا جاتا تو تورسم خان کے کردار کی شدت اور پس منظر ناظرین کے سامنے زیادہ مؤثر انداز میں آ سکتا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments