سوشانت سنگھ کی منیجردیشا سالیان کی موت کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد

سوشانت سنگھ کی منیجردیشا سالیان کی موت کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد

ممبئی(شوبز ڈیسک)ممبئی ہائی کورٹ نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر دیشا سالیان کی موت کے معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو کو ایف آئی آر درج کر کے جامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔

عدالت نے یہ حکم دیشا سالیان کے والد ستیش سالیان کی جانب سے دائر درخواست پر دیا ہے جس میں ممبئی پولیس کی جانب سے تحقیقات میں مبینہ غفلت کی نشاندہی کی گئی تھی۔عدالت نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کو ہدایت کی ہے کہ دیشا کے والد کا بیان ریکارڈ کیا جائے، محکمہ ایف آئی آر درج کرے اور تحقیقات کے لئے ایک سینئر افسر مقرر کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...