حمیرا بانو اور عثمان پیرزادہ نے شادی کی افواہوں کی تردید کردی
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر پاکستانی اداکارہ حمیرا بانو کی شادی کے بعد کچھ سوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوب چینلز نے یہ افواہ پھیلا دی کہ حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کر لی ہے ۔۔
اور عثمان پیرزادہ نے ثمینہ پیرزادہ کو طلاق دے دی ہے ،اب سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے کہا کہ پچھلے 45 سالوں سے میری ایک ہی بیوی ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ وہ اگلے پچاس سال تک میری یہی بیوی رہے ۔ اس کے علاوہ اداکارہ حمیرا بانو نے بھی عظمیٰ طاہر کے ساتھ ایک ویڈیو کال کے دوران ان تمام بے بنیاد باتوں کو غلط قرار دیا اور واضح کیا کہ ان کی شادی کسی اور سے ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments