آنجہانی سری دیوی کی زمین کا تنازع بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گیا

آنجہانی سری دیوی کی زمین کا  تنازع بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گیا

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ کی آنجہانی سپر سٹار سری دیوی کی جانب سے 1988 میں خریدی گئی چنئی کی 2.7 ایکڑ زمین کا تنازع بھارت کی سپریم کورٹ پہنچ گیا۔

 جہاں عدالتِ عظمیٰ نے تمام فریقین کو معاملے کو ثالثی کے ذریعے حل کرنے کی ہدایت کردی۔بھارتی سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت کے دوران کہا کہ وہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ہائی کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کو ثالث مقرر کریں گے تاکہ دونوں فریقین مل بیٹھ کر اپنا تنازع ختم کر سکیں۔سپریم کورٹ نے اس کیس کی اگلی سماعت 18 دسمبر کے لئے مقرر کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...