بھارتی اداکار عمران خان کی 10سال بعد فلمی پردے پر واپسی

بھارتی اداکار عمران خان کی 10سال بعد فلمی پردے پر واپسی

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار عمران خان نے 10سال بعد فلمی دنیا میں واپسی سے قبل اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے ۔43 سالہ اداکار نے 2015 میں کنگنا رناوت کے ساتھ فلم کٹی بٹی میں اداکاری کے بعد اچانک فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

 تاہم اب ان کے مداح ایک بار پھر اداکار کو بڑے پردے پر ایک دلچسپ اور مزاح سے بھرپور رومانوی کامیڈی فلم میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔عمران خان اب ادھورے ہم، ادھورے تم کے نام سے بننے والی ایک رومانوی کامیڈی کے ذریعے فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...