سائرہ پیٹر کی 10سال بعد کراچی ؎ آمد، لائیو کنسرٹ کی تیاریاں شروع
کراچی (شوبزڈیسک)سائرہ پیٹر 10 سال بعدلندن سے اپنے شہر کراچی پہنچ رہی ہیں،وہ 25 ستمبر کو ناپا اکیڈمی میں پہلی بار اوپیرا موسیقی کا لائیوکنسٹرٹ کریں گی ۔۔۔
جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں ۔چیئرمین ناپا اکیڈمی جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ آرٹ و کلچر کے فروغ میں کردار ادا کیا ہے ، اس مرتبہ شاندار صوفی اوپیرا نائٹ کا اہتمام کر رہے ہیں۔یاد رہے سائرہ پیٹر نے مغربی کلاسیکی اور پاکستانی کلاسیکی موسیقی کے امتزاج سے ایک منفرد صنف صوفی اوپیرا متعارف کروا کر موسیقی کی دنیا میں ایک نئی جہت پیدا کی،وہ دونوں طرزِ موسیقی میں باقاعدہ تربیت یافتہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments